بجلی 4روپے66پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاریاں

نگران حکومت نے عوام پر بجلی بم گرانے کی تیار بھی کرلی ۔بجلی 4روپے66پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دیدی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سینٹرل پاور پرچیز نگ ایجنسی نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 4روپے66پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست نیپرا کو جمع کرادی۔
نیپرا میں بجلی کی قیمت بڑھانے کیلئے درخواست پرسماعت 27دسمبر کو ہوگی
نیپرا سے منظوری کی صورت میں صارفین پر 40ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا ۔ممکنہ اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا ۔

Back to top button