بختاور بھٹو زرداری کے ہاں بیٹے کی پیدائش

پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس کی تصدیق خود بختاور بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کی۔
🤲🤍 @mahmoodchoudhry pic.twitter.com/bIW2q2zFAf
— Bakhtawar B-Zardari (@BakhtawarBZ) October 11, 2021
بختاور بھٹو زرداری نے اپنی ٹوئٹ میں اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا ’’یہ بتانے میں بہت خوشی محسوس ہورہی ہے کہ اللہ نے ہمیں بیٹے سے نوازا ہے‘‘ انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں بچے کی تاریخ پیدائش 10 اکتوبر 2021 لکھی۔
Officially, mamoo! ❤️ ♥️ ❤️ 🙌 https://t.co/RbwkGvRI60
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) October 11, 2021
دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنی بہن بختاور بھٹو زرداری کی ٹوئٹ پر کہا ’’میں باقائدہ ماموں بن گیا ہوں‘‘
Officially a Khala !!! Alhamdullilah !
❤️❤️❤️ https://t.co/KN44zsPGKl— Aseefa B Zardari (@AseefaBZ) October 11, 2021
آصف علی زرداری کی چھوٹی بیٹی آصفہ بھٹو زرداری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ’’ الحمداللہ، میں باقاعدہ خالہ بن گئی ہوں‘‘
واضح رہے بختاور بھٹو زرداری کی شادی رواں سال 29 جنوری کو محمود چوہدری سے ہوئی تھی۔
