بختاور بھٹو کے دوسرے بیٹے کا نام میر سجاول محمود چوہدری


سابق وزیراعظم شہید بینظیر بھٹو اور سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو کے گھر دوسرے بیٹے کی آمد پر ایک طرف جہاں خاندان میں خوشی کا سماں ہے تو دوسری جانب ننھے مہمان کے نام کو بھی سوشل میڈیا پر خوب ڈسکس کیا جا رہا ہے۔ بختاور نے 7 اکتوبر کو انسٹاگرام پوسٹ میں ننھے مہمان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے دوسرے بیٹے کا نام بتایا، ان کے والد اور نوزائیدہ بچے کے نانا یعنی آصف علی زرداری نے ان کے بیٹے کا نام ’میر سجاول محمود چوہدری‘ رکھا ہے۔ ساتھ ہی بختاور بھٹو نے ’سجاول‘ کا مفہوم بھی بتایا اور لکھا کہ یہ خالص سندھی زبان کا نام ہے، جس کا مطلب سورج ہوتا ہے۔ یاد رہے کہ بختاور کے بڑے بیٹے کا نام میر حاکم محمود چوہدری رکھا گیا تھا۔

بختاور بھٹو نے دوسرے بیٹے کا نام بتاتے وقت اسکے بہتر مستقبل کے لیے دعا بھی کی اور لکھا کہ خدا ان کے نام میں برکت شامل کرے اور انہیں سیدھے راستے پر چلنے سمیت دوسروں کے لیے مشعل راہ بنائے اور انہیں نبی ﷺ کے بتائے ہوئے راستے پر بھی چلنے کی توفیق عطا کرے۔

بختاور بھٹو نے ایک روز قبل انسٹا گرام پوسٹ میں بتایا تھا کہ ان کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش 5 اکتوبر کو ہوئی تھی، یاد رہے کہ بختاور شادی کے بعد متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی منتقل ہوگئی تھیں اور گزشتہ برس اکتوبر میں ان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش بھی وہیں ہوئی تھی۔

بختاور بھٹو زرداری نے 31 جنوری 2021 کو محمود چوہدری کے ساتھ شادی کی تھی اور ان کے ہاں اکتوبر 2021 میں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی، جس کے اطلاع سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے دی تھی۔ ان کے پہلے بچے کو پیدائش کے بعد چند دن تک ہسپتال میں ہی رکھا گیا تھا۔ ایک ماہ بعد بچے کی تصویر شیئر کرتے بختاور نے بیٹے کا نام مرحوم دادا ’حاکم علی زرداری‘ اور ماموں ’میر مرتضیٰ زرداری‘ کی نسبت سے ’میر حاکم محمود چوہدری رکھا تھا۔

Back to top button