بدزبان خلیل قمر کی صحافیوں کو گندی گالیاں

عورت کو دو ٹکے کا انسان قرار دینے والے خلیل الرحمان قمر نے کسی کی مجبور بیوی کےساتھ اپنی گندی گفتگو کی آڈیو پر وضاحت دینے کی بجائے مولانا طارق جمیل کا میڈیا کو کرپٹ قرار دینے کا بیانیہ درست قرار دے دیا ہے حالانکہ مولانا خود اس معاملے پر پوری قوم سے معافی مانگ چکے ہیں۔
مولانا طارق جمیل کی میڈیا سےمعافی مانگنے پر متنازعہ لکھاری خلیل الرحمان قمر نے اپنے داغدار ماضی کو بھلاتے ہوئے مولانا طارق جمیل کی حمایت میں صحافیوں کو لفافہ صحافی قرار دے دیا۔ ایک ٹی وی پروگرام کے میں خلیل قمر نے کہا کہ صحافی لفافہ لینے والی قوم ہے اور میں دعا کرتا ہوں کہ لفافہ لینے والے تمام صحافی کتے کی موت مریں، لیکن پھر میں یہ بھی سوچتا ہوں کہ اگر لفافہ صحافی مر گئے تو پیچھے کوئی صحافی زندہ بچے گا بھی یا نہیں؟ خلیل الرحمان قمر نے مزید زبان درازی کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے سیاستدان اینکرز کو خود لفافے دے کر پالتے ہیں۔
یاد رہے کہ کچھ دن قبل مولانا طارق جمیل نے وزیراعظم ہاوس میں احساس پروگرام کی سب سے بڑی ٹیلی تھون کے دوران میڈیا کے خلاف ایک بیان دیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ہمارا میڈیا بہت زیادہ جھوٹ بولتا ہے۔ ان کے بیان پر میڈیا کی جانب سے سخت ری ایکشن دیکھنے میں آیا جسکے بعد مولانا طارق جمیل نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے میڈیا دے معافی مانگ لی تھی۔ تاہم ان کی معذرت خلیل الرحمان قمر جیسے داغدار اور متنازع ماضی کے حامل افراد کو اس لیے ہضم نہیں ہو رہی کہ ماضی میں یہی میڈیا خلیل قمر کی کارستانیوں کا پردہ بھی چاک کر چکا ہے۔
یاد رہے کہ خواتین کے حوالے سے خلیل الرحمان قمر کا ماضی ہمیشہ سے داغدار ہے۔ ان کی جانب سے ٹی وی چینل اور فون کالز پر خواتین کو دی گئی گالیاں اور ٹھرک بھری گفتگو سوشل میڈیا پر آج بھی وائرل ہے۔ خواتین کے حوالے سے اپنی واھیات گفتگو پر معافی مانگنے کی بجائے خلیل الرحمان قمر نے صحافیوں کے خلاف ہی زبان درازی شروع کر دی ہے۔
واضح رہے کہ حال ہی میں خلیل الرحمان قمر کی ایک مجبور، بے روزگار، شادی شدہ خاتون سے نوکری کے بدلے جنسی خواہشات پوری کرنے پر مبنی مطالبے کی گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس کے بعد سے وہ میڈیا سے سخت نالاں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button