بدعنوانی کیس،پرویزالٰہی کےاہلخانہ کی عبوری ضمانتوں میں توسیع
لاہور کےماسٹرپلان میں مبینہ بدعنوانی کے کیس میں پرویزالٰہی کی اہلیہ قیصرہ الٰہی ،بیٹے راسخ الٰہی سمیت دیگرکی عبوری ضمانتوں پرسماعت ہوئی ۔عدالت نے عبوری ضمانتوں میں 17جنوری تک توسیع کردی۔
اینٹی کرپشن عدالت میں جج تعینات نہ ہونےکے باعث سماعت بغیرکارروائی ملتوی کردی گئی ۔ملزمان کیخلاف اینٹی کرپشن نے مقدمہ درج کررکھاہے۔