بدنام زمانہ مریدنیوں کا مولانا طارق جمیل کے دفاع کا اعلان

ہمیشہ سے اقتدار کے ایوانوں اور شوبز کی متنازعہ خواتین میں یکساں مقبول سمجھے جانے والے مولانا طارق جمیل کی جانب سے میڈیا والوں کو جھوٹا کہنے اور پھر معافی مانگ لینے کے بعد بھی شوبز سے تعلق رکھنے والی ان کی مریدنیاں ان کی حمایت میں کھل کر سامنے آگئی ہیں۔ ان کا اصرار ہے کہ مولانا نے جو فرمایا درست فرمایا اور ان کو دباؤ میں لا کر معافی منگوائی گئی۔ تاہم ان بدنام زمانہ شوبز خواتین کی جانب سے مولانا کی حمایت انہیں فائدے کی بجائے نقصان پہنچا رہی ہے اور ان کی ساکھ کا بحران مزید گہرا ہوتا چلا جارہا ہے۔
اپنی گندی ویڈیوز کی وجہ سے بدنام اداکارہ میرا اور وینا ملک تو ہمیشہ سے مولانا کے دفاع میں سامنے آتی ہی ہیں لیکن اس مرتبہ اپنی ننگی ویڈیوز سے شہرت پانے والی گلوکارہ اور ماڈل رابی پیرزادہ بھی سامنے آ گیئں اور سوشل میڈیا پر مولانا طارق جمیل کے مخالفین کو مذہبی اخلاقیات کی مار مارنے کی ناکام کوشش کرتی نظر آئیں۔ چند مہینے قبل اپنی ننگی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو جانے کے بعد عبایہ پہن کر مذہبی ہوجانے والی رابی نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ جو شخص دین کی بات کرتا ہے، اس کے ساتھ ہمیں نامناسب سلوک نہیں کرنا چاہیے۔ اپنے پیغام میں رابی پیرزادہ نے یہ بھی کہا کہ مولانا طارق جمیل ان کے محسن ہیں کیونکہ جب اپنی نازیبا ویڈیوز مارکیٹ ہونے کے بعد وہ پریشان تھیں تو مولانا نے ہی ان کو حوصلہ دے کر اسلام کے راستے پر ڈالا تھا۔ تاہم رابی پیرزادہ نے یہ نہیں بتایا کہ مولانا طارق جمیل کے ساتھ کہاں اور کس نے نامناسب رویہ اختیار کیالیکن قرین از قیاس یہی ہے کہ رابی پیرزادہ دراصل مولانا طارق جمیل کے ساتھ وزیر اعظم عمران خان کے کرونا ریلیف فنڈ ٹیلی تھون میں ہونے والے واقعے پر تبصرہ کر رہی تھیں۔ یاد رہے کہ اس ٹیلی تھون کے اختتام پر دعا کرواتے ہوئے مولانا نے نہ صرف پوری پاکستانی قوم کو دو نمبر کہا تھا بلکہ میڈیا کو بھی جھوٹا قرار دے دیا تھا۔ بعد ازاں ان پر تنقید ہوئی تو مولانا طارق جمیل نے ٹی وی پر پوری قوم اور میڈیا سے معافی مانگ لی تھی۔ تاہم مولانا کی یہ معافی ان کے کچھ پیروکاروں کو ہضم نہیں ہو رہی اور وہ ان کی حمایت میں جھنڈا اٹھائے نظر آتے ہیں۔ تامم افسوس کی بات یہ ہے کہ جو شوبز فنکار مولانا کی حمایت میں اپنے جذبات کا اظہار کر رہے ہیں وہ داغدار ماضی کے حامل رہے ہیں۔
خیال رہے کہ رابی پیرزادہ کا اپنا ماضی بھی انتہائی داغدار ہے۔ ابھی کچھ عرصہ پہلے ہی رابی پیرزادہ کے فون سے ان کی اپنی بنائی گئی فحش ویڈیوز لیک ہو کر دنیا بھر میں وائرل ہوگئی تھیں۔ تاہم رابی نے خود بتایا ہے کہ اپنی ویڈیوز مارکیٹ ہونے کے بعد جب وہ پریشان تھیں تو مولانا طارق نے ان کی ڈھارس بندھائی تھی۔ اب شاید رابی پیرزادہ اس احسان کا بدلہ اتارنے کے لیے مولانا کے مشکل وقت میں سوشل میڈیا پر ان کا ساتھ دینے کی کوشش کر رہی ہیں۔
خیال رہے کہ رابی پیرزادہ ہی نہیں بلکہ شوبز سے تعلق رکھنے والی چند دیگر متنازعہ خواتین بھی مولانا کی انتہائی معتقد ہیں۔ ان میں سے ایک معروف نام وینا ملک کا ہے جو اپنی شادی کے بعد پیدا شدہ مسائل سے متعلق مشورہ لینے کے لئے اپنے سابق شوہر اسد خٹک کے ہمراہ مولانا سے ملاقاتیں کرتی رہیں۔ کہا جاتا ہے کہ مولانا کے مشورے پر ہی کچھ عرصہ تو وینا نے اسد خٹک کے ساتھ گزارا کیا اور پھر طلاق لے لی تھی۔ وینا ملک نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ مولانا طارق جمیل کے کہنے پر اب وہ ہمیشہ سر پر دوپٹہ اوڑھیں گی اور شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرلیں گی تاہم یہ دعوی سچ نہ ہوسکا اور آج وینا ملک جینز اور ٹی شرٹ پہنے ٹی وی پروگرام کی میزبانی کرتی نظر آتی ہیں۔
مولانا طارق جمیل کی ایک اور مریدنی حمائمہ ملک ہے جس نے حال ہی میں شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔ خیال رہے کہ حمائمہ ملک بھی طلاق یافتہ ہیں۔ انہوں نے چند سال قبل اداکار شمون عباسی سے شادی کی اور پھر نامعلوم وجوہات کی بنا پر طلاق لے لی تھی۔حمائمہ ملک کا تو پورا خاندان مولانا کے دفاع میں نکل کھڑا ہوا ہے۔ ان کی بہن دعا ملک نے تو باقاعدہ روتے ہوئی اپنی ویڈیو شیئر کی ہے جبکہ ان کے بھائی فیروز خان کے علاوہ، جنھوں نے حال ہی میں مولانا کے ہاتھ پر بیعت کرتے ہوئے شوبز سے کنارہ کشی کا اعلان کیا ہے، اداکار منیب بٹ، بلال قریشی، ہارون شاہد، عمران عباس اور اعجاز اسلم بھی مولانا کے دفاع میں نکل کھڑے ہوئے ہیں۔
فلمسٹار نور بخاری بھی مولانا طارق جمیل سے انتہائی عقیدت رکھتی ہیں۔ پانچ شادیاں کرنے والی نور بخاری اپنے شوہر کے ہمراہ بارہا مولانا طارق جمیل سے ملاقات کرکے فیضیاب ہو چکی ہیں۔ خیال رہے کہ ان دنوں نور بخاری وزیراعظم عمران خان کے دوست عون چوہدری کے عقد میں ہیں اور ان سے دوسری مرتبہ شادی کرنے کے بعد انکی دوسری بیٹی کی ماں بن چکی ہیں۔ اپنی شادیوں، ننگی ویڈیوز اور بدنام زمانہ انڈین فلم سے شہرت حاصل کرنے والی میرا جی کب کسی سے پیچھے رہتی ہیں۔ انھوں نے بھی مولانا سے وفاداری کا حق ادا کرتے ہوئے سوشل میڈیا کا سہارا لیا اور مولانا کی شان میں قصیدہ گوئی کی۔ ویسے خبروں میں ان رہنے کے گُر کوئی میرا جی سے سیکھے۔
اسی طرح ایک حالیہ انٹرویو میں متنازعہ ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے ایک سوال کے جواب میں اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ وہ مولانا طارق جمیل سے شادی کرنا چاہتی ہیں۔
اور تو اور ریحام خان کا سب سے الگ تھلگ ٹوئٹ بھی منظر عام پرآ چکا ہے اپنے ٹویٹ میں ریحام خان کہتی ہیں “میری قوم کی بیٹیوں کو کس نے نچوایا” مولانا کا ٹیلی تھون کے شرکاء سے سوال، جس پر سوشل میڈیا میں ایک طوفان برپا ہو گیا اور مولانا کی بجائے عمران خان کے حامیوں نے ان کے خوب لتے لئے۔ لوگوں نے ریحام خان کی ڈانس کرتے ہوئے وہ ویڈیو بھی شئیر کی جس میں انھوں نے نیم برہنہ لباس پہن رکھا ہے۔
عجیب بات یہ ہے کہ مولانا طارق جمیل پاکستانی میڈیا اور قوم کو دو نمبر قرار دینے پر باقاعدہ معافی مانگ چکے ہیں لیکن ان کے مریدوں اور مریدنیوں کی جانب سے یہ ثابت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ پاکستانی قوم اور میڈیا واقعی دو نمبر ہیں اور اس مہم میں داغدار ماضی رکھنے والی شوبز خواتین کی جانب سے مولانا کا دفاع کرنا یقیناً انکے فائدے کی بجائے الٹا نقصان کا باعث بنے گا کیونکہ جب وینا ملک اور رابی پیرزادہ جیسی خواتین مولانا کی حمایت میں سامنے آئیں گی تو مولانا کی ساکھ کا بحران مزید گہرا ہو جائے گا۔
