برازیل میں سنگل ڈوز ڈینگی ویکسین کی منظوری دیدی گئی

برازیل میں دنیا کی پہلی سنگل ڈوز ڈینگی ویکسین کے استعمال کی منظوری دیدی گئی
برازیل میں دنیا کی پہلی سنگل ڈوز ڈینگی ویکسین کے استعمال کی منظوری دی گئی ہے جسے مچھروں سے پھیلنے اس مرض کی روک تھام کے لیے تاریخی پیشرفت قرار دیا گیا ہے۔
اس بیماری میں تیز بخار کے ساتھ فلو جیسی علامات کا سامنا ہوتا ہے۔
البتہ زیادہ بیمار ہونے پر جریان خون اور موت کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
2024 میں ڈینگی کے کیسز کی ریکارڈ تعداد سامنے آئی تھی اور طبی ماہرین نے اسے موسمیاتی تبدیلیوں کا نتیجہ قرار دیا تھا۔
یہ سنگل ڈوز یا ایک خوراک والی ویکسین 8 سال تک جاری رہنے والے کلینیکل ٹرائلز کے بعد تیار کی گئی۔
انسٹیٹیوٹ کے ماہرین نے بتایا کہ یہ ایک تاریخی پیشرفت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ایسا مرض جو دہائیوں سے مشکلات کا باعث بن رہا ہے، اب اس کے خلاف ہمارے پاس ایک طاقتور ہتھیار موجود ہے۔
