برطانوی وزیراعظم کے ہاں بیٹےکی پیدائش

برطانوی میڈیا کے مطابق وزیر اعظم بورس جانسن کی منگیترکیری سیمنڈز نے ان کے بیٹے کو جنم دیا ہے۔
اس حوالے سے ترجمان وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ ماں اور بچہ دونوں صحت مند ہیں۔
واضح رہے کہ عالمگیر وبا کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے صحت یاب ہونےکے بعد دوبارہ اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔
برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کووڈ-19 یعنی کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والے دنیا کے پہلے سربراہ مملکت تھے۔
بورس جانسن کو 5 اپریل کو اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں طبیعت بگڑنے پر انہیں آئی سی یو میں بھی منتقل کیا گیا تھا۔
برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو 12 اپریل کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا تھا جس کے بعد وہ مکمل صحت یابی کےلیے اپنی رہائش گاہ چیکرز میں تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button