برطانیہ میں کرونا پابندیاں ختم ، منچلوں کے بھنگڑے

لندن :برطانیہ میں کورونا پابندیاں ختم کر دی گئیں جس کے بعد منچلوں کی بڑی تعداد خوشی کے مارے سڑکوں پر نکل آئی۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں کہا گیا کہ برطانیہ کو لاک ڈاؤن سے نکالنے کا یہ صحیح وقت ہے، اگر ہم اب بھی یہ نا کر سکے تو ہم اپنے آپ سے پوچھ رہے ہوں گے کہ کیا ہم کبھی اس سے باہر آ سکیں گے؟

برطانوی میڈیا کے مطابق کورونا پابندیاں ختم ہونے کے اعلان کے بعد منچلوں کی بڑی تعداد مانچسٹر سٹی سینٹر پہنچ گئی، نائٹ کلبس اور ریسٹورنٹس کے باہر بھی نوجوانوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

<blockquote class=”twitter-tweet”><p lang=”en” dir=”ltr”>Like so many people I&#39;ve been pinged by NHS Test and Trace as I have been in contact with someone with COVID-19, and I will be self-isolating until Monday 26th July. <a href=”https://t.co/X57gDpwDqe”>pic.twitter.com/X57gDpwDqe</a></p>&mdash; Boris Johnson (@BorisJohnson) <a href=”https://twitter.com/BorisJohnson/status/1416764592043315204?ref_src=twsrc%5Etfw”>July 18, 2021</a></blockquote> <script async src=”https://platform.twitter.com/widgets.js” charset=”utf-8″></script>

میڈیا رپورٹس کے مطابق منچلوں کی جانب سے بھنگڑے ڈالے گئے اور آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا۔

برطانوی وزارت صحت کے مطابق بعض مقامات پر فیس ماسک کی پابندی کرنا ہو گی تاہم قانون کے مطابق یہ لازمی نہیں ہے۔

دوسری جانب برطانوی وزیراعظم، وزیر صحت اور چانسلر آئسولیشن میں ہیں جو اس بات کا اشارہ ہے کہ کیسز بڑھ رہے ہیں۔

کچھ سائسندانوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ برطانیہ میں کورونا کیسز جو ابھی روزانہ 50 ہزار تک ہیں، آگے جا کر 2 لاکھ روزانہ تک پہنچ جائیں گے۔

Back to top button