برطانیہ کا ایران کیخلاف امریکا کی زمینی کارروائی میں شریک نہ ہونے کا اعلان

برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے دوٹوک الفاظ میں واضح کیا ہے کہ برطانوی افواج ایران میں امریکا کے زمینی حملے کا حصہ نہیں بنیں گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ایران جنگ برطانیہ کی جنگ نہیں ہے اور اس میں ہم نہیں الجھیں گے، اور جو اقدامات کیے گئے ہیں وہ صرف دفاعی نوعیت کے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ دفاعی اقدامات جاری رکھے گا اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے کوششیں کرے گا۔

انہوں نے بتایا کہ جنگ کے آغاز کے ایک یا دو گھنٹے بعد ہی برطانوی پائلٹس کو فضا میں تعینات کر دیا گیا تھا تاکہ برطانیہ کے شہریوں، مفادات اور خطے میں اتحادیوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

امریکا نے ایران پر 2 ہزار پاؤنڈ وزنی بم داغ دیا

سر کیئر اسٹارمر نے کہا کہ حکومت کا فوکس برطانیہ کے قومی مفادات، خطے میں لوگوں کے تحفظ اور جنگ کے گھریلو اثرات کو کم کرنے پر ہے، اور بین الاقوامی اتحادیوں کے ساتھ تعاون جاری رہے گا۔

Back to top button