برطانیہ کے بعد کینیڈا نے بھی فائزر کی کورونا ویکسین کی منظوری دیدی

برطانیہ کے بعد کینیڈا نے بھی فائزر کی کورونا ویکسین کی منظوری دے دی جب کہ اسرائیل نے بھی 27 دسمبر سے فائزر ویکسین شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔
برطانیہ میں منگل کو لگائی گئی کورونا وائرس کی ویکسین سے الرجی کے دو ممکنہ کیسز سامنے آئے ہیں۔ برطانوی ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی نے ہدایت دی ہے کہ سخت الرجی کی شکایت رکھنے والوں کو اس وقت فائزر ویکسین نہیں لینی چاہیے۔
فائزر کی دو خوراکوں کی قیمت تقریباً 6 ہزار پاکستانی روپے بنتی ہے اور فائزر ویکسین کو منفی 70 ڈگری سینٹی گریڈ پر رکھنا پڑتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button