برٹش ایئر ویز کا پاکستان کےلئے فضائی آپریشن بحال کرنے کا فیصلہ

برٹش ایئرویز نے پاکستان کےلیے فضائی آپریشن دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ اس ضمن میں برٹش ایئرویز نے پاکستانی حکام سے انتطامات مکمل کرنے سے متعلق یقین دہانی کرانے کی درخواست بھی کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق برٹس ایئرویز کی جانب سے اسلام آباد ایئرپورٹ کے مینجر کو ای میل کی گئی ہے۔ ایل میل میں اسلام آباد ایئرپورٹ پر صفائی اور دیگر سہولیات شروع کرنے کے بارے میں تفصیلات طلب کی گئی ہیں ساتھ ہی یہ بھی تحریر کیا گیا ہے کہ برٹش ایئرویز کے زیر استعمال گیٹ اور لاؤنجز کی صورتحال سے آگاہ کیا جائے۔
ای میل میں مزید کہا گیا ہے کہ جہاز سے منسلک فکس بریجز استمال کرنے کے لیے محفوظ ہونے کی تصدیق کی جائے۔ اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ برٹس ایئرویز ہفتے اگست سے پاکستان کےلئے فلائٹ آپریشن شروع کر دے گی جس کے بعد اسلام آباد کےلئے ہفتے میں 3 پروازیں چلائی جائیں گی۔
خیال رہے کہ پہلے کورونا وائرس اور بعد میں پاکستانی پائلٹس کے جعلی لائسنس کے معاملے کے بعد دنیا کے بیشتر ممالک نے پاکستان کےلئے فضائی آپریشن کو معطل کر دیا تھا۔
لیکن کچھ دن قبل کویت ائیرویز نے یکم اگست سے صرف ایک پاکستانی شہر کےلیے پروازیں بحال کرنے کا اعلان کر دیا تھا، کویت کی ہوا باز کمپنی دنیا کے 19 مختلف شہروں کےلیے کمرشل پروازیں بحال کر دے گی، پاکستان کے شہر لاہور کےلیے بھی پروازیں بحال ہوں گی۔ کویت ائیرویز نے حالات میں کچھ بہتری آنے کے بعد بین الاقوامی پروازوں کو کسی حد تک بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ مارچ میں کرونا وائرس پھیلاو کے باعث پاکستان سمیت دنیا کے سب ہی ممالک نے بین الاقوامی پروازیں معطل کر دی تھیں۔ تاہم اب پاکستان سمیت کئی ممالک بین الاقوامی پروازیں محدود حد تک بحال کر چکے ہیں۔ ان تمام ایئرلائنز کے بعد اب لندن سے برٹش ایئرلائن نے بھی پاکستان کےلئے فضائی اپریشن بحال کر دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button