برکینا فوسو میں دہشت گردی حملے میں ہلاکتیں 132 ہوگئیں
مغربی افریقا کے ملک برکینافاسو میں دہشت گردوں نے ایک گاؤں پر حملہ کر کے 100 سے زائد مکینوں کو ہلاک کردیا.مغربی افریقہ کے ملک برکینا فاسو میں مسلح حملہ آوروں نے ایک گاؤں پر حملہ کر کے سو سے زائد افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔حملہ آوروں نے جمعہ کی شب مقامی وقت کے مطابق 2 بجے سولہان کے ایک چھوٹے گاؤں میں گھسے اور اندھا دھند فائرنگ کردی۔ فائرنگ سے کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔ حملہ آوروں نے گاؤں کے درجنوں گھروں کو آگ لگا کر خاکستر کردیا۔ تاہم حملے کی ذمہ داری اب تک کسی گروہ نے قبول نہیں کی۔