بزنس کونسل کاغریبوں کو ٹارگٹڈ سبسڈی دینے کی حمایت کا اعلان

پاکستان بزنس کونسل نے ملک کی موجودہ صورتحال میں غریبوں کو ٹارگٹڈ سبسڈی دینے کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔
ایک بیان میں پاکستان بزنس کونسل نے کہا ہےکہایندھن پرسب کو سبسڈی دینے کے بجائے صرف ضرورت مندوں کو سبسڈی دی جائے۔
بیان کے مطابق پاکستان کے پاس ہر طرح کے اعداد و شمار موجود ہیں مگر کبھی ان سے فائدہ نہیں اٹھایا گیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ نادرا اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈیٹا سے فائدہ اٹھا کر ضرورت مندوں کو سبسڈی دی جا سکتی ہے جبکہ امیروں کو سبسڈی کی ضرورت نہیں ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان بزنس کونسل نے تیل پر ٹارگٹڈ سبسڈی دینے کا مطالبہ کیا تھا۔
