بس چلے تو نور مقدم کے قاتل کو گولی مار دوں

 

وفاقی وزیر نے کہا کہ افغان سفیر کی بیٹی نے جن ٹیکسیوں میں سفر کیا ان کے ڈرائیوروں کو چھوڑ دیا گیا ہے، یہ سب بے گناہ ہیں اور یہ کل 6 لوگ تھے، اسلام آباد حساس شہر ہے، خطرات ہیں لیکن موت اللہ کے ہاتھ میں ہے۔ لال حویلی کے قریب فائرنگ سے گھبرانے والے نہیں ،مجھ پر بھی حملے ہوئے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ نور مقدم کیس کے ملزمان کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے،میرا بس چلے نور مقدم قتل کے ملزم کو گولی مار دوں۔سندھ میں لاک ڈاؤن کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا کہ سندھ میں لاک ڈاؤن کرکے صوبائی حکومت اپنا نقصان خود کرے گی، انہیں وزیر اعظم کے اسمارٹ لال ڈاؤن کی نقل کرنی چاہیے۔

اس سے قبل تقریب سے خطاب کے دوران شیخ رشید نے کہا کہ عنقریب آپ اچھی اچھی خبریں سنیں گے، حکومت کے آخری دو سال صرف غریبوں کے لئے کام کروں گا، لئی ایکسپریس بن گئی تو سیاست سے ریٹائر ہوجاؤں گا۔

Back to top button