بشریٰ انصاری نے جعلی اکاؤنٹ سے خبردار کردیا

سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنے نام سے منسوب جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے خبردار کردیا۔
لیجنڈری پاکستانی اداکارہ نے ان کا نام استعمال کرکے لوگوں سے پیسے مانگنے والوں پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور بذریعہ ویڈیو پیغام سخت وارننگ جاری کردی۔
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے ویڈیو شیئر کی ہے، جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ اب سوشل میڈیا پر بھکاری میری جعلی آئی ڈیز استعمال کر رہے ہیں، براہِ کرم انہیں فالو نہ کریں۔
انہوں نے اپنے نام سے منسوب جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ آج کل بعض جعلی اکاؤنٹس میری تصاویر لگا کر۔ میرے نام سے لوگوں سے بھیک مانگ رہے ہیں۔
بشریٰ انصاری کے مطابق جعلی اکاؤنٹس میرا نام لے کر دعویٰ کر رہے ہیں کہ آج جمعرات ہے، غریبوں کی مدد کریں، جبکہ کچھ یہ کہہ رہے ہیں کہ وہ غریبوں اور بیواؤں کی مدد کے لیے این جی او بنا رہے ہیں۔
