بشریٰ بی بی اورارسلان کی ایک اورآڈیو لیک ہوگئی

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ اور خاتون اول بشریٰ بی بی اور ڈاکٹرارسلان خالد کی ایک اورآڈیو لیک ہوگئی۔
سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی ڈاکٹر ارسلان خالد کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو کی ایک اور آڈیو لیک ہو گئی ہے جس میں وہ موجودہ صورت حال پر بات کرنے والوں کو غدار قرار دینے کی ہدایت کررہی ہیں۔
لیک آڈیو میں بشریٰ بی بی نے ارسلان خالد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اتنے لوگوں کے فون آئے کی آپ کا سوشل میڈیا بہت ایکٹو تھا، اب ایک ہفتے سے ایکٹونہیں ہے، ایسا کیوں ہے بیٹا؟ آج کل تو آپ لوگوں کو بہت ایکٹو ہونا چاہیے۔
بشریٰ بی بی نے کہا کہ علیم خان جیسے بہت سے لوگ میرے اور خان صاحب کے حوالے سے بولیں گے، یہ لوگ اور زیادہ گند ڈالیں گے،فرح کا ذکر کریں گے،آپ نے اس کا ایشو نہیں بنانا، بس آپ نے ان سب کو غداری کے ساتھ لنک کر دینا ہے،سوشل میڈیا میں لیٹر کو اٹھانا ہے، ہمیں پتا ہے لیٹر صحیح ہے اور غداری کی وجہ سے یہ سب اکٹھے ہو گئے ہیں، یہ لوگ اپنے آپ کو بچانے کیلئے غداروں کے ساتھ مل گئے ہیں، غداروں میں باہر کی قوتیں بھی ہیں اور اندر کی بھی ہیں۔
سابق خاتون اول بشریٰ بی بی نے ہدایت کی کہ آج آپ نے روس کامعاملہ اٹھانا ہے کہ ملک کے ساتھ غداری ہو رہی ہے، ان کو بھی پتا ہے کہ خان اور ملک کے ساتھ غداری ہو رہی ہے،آج ان کا بیان بھی آیا ہے، میرے اور خان کے متعلق انہوں نے بہت گند اڑانا ہے،آپ نے اسے بھی غداری کے ساتھ لنک کر دینا ہے۔
بشریٰ بی بی کی ہدایات پر ڈاکٹر ارسلان خالد نے کہا کہ ایسا ہی کریں گے کہ یہ خود غدار ہیں اس لئے دوسروں کو ملوث کر رہے ہیں۔
