بشری انصاری اور جنت مرزا کی صلح صفائی کیسے ہوئی؟

اداکارہ بشریٰ انصاری نے ٹک ٹاکر جنت مرزا کے لیے سخت الفاظ والی پوسٹ ڈیکیٹ کرتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ میں نہیں جانتی تھی کہ جنت کون ہے تاہم جب مجھے انکی جانب سے معافی مانگنے کا علم ہوا تو میں نے اپنی پوسٹ ڈیلیٹ کردی تھی۔
بشریٰ انصاری نے جنت مرزا سے متعلق ڈیلیٹ شدہ پوسٹ کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اس سارے معاملے پر افسوس ہے، انہون نے کہا۔کہ میں نے صرف ایک پوسٹ دیکھی تھی جس میں اقلیتوں کے جذبات مجروح ہوت دیکھ کر اپنے غصے کو قابو میں نہ رکھ سکی۔ بشریٰ انصاری نے وضاحتی بیان میں کہا کہ بغیر یہ جانے کہ یہ جنت مرزا کی غیر ارادی طور پر کی گئی غلطی ہے جس کی وہ معافی مانگ چکی ہیں، میں نے پوسٹ شیئر کردی لیکن بعد میں جب مجھے اس معاملے کا علم ہوا تو میں نے انسٹاگرام سے اپنی پوسٹ ڈیلیٹ کردی۔ بشریٰ نے کہا کہ میں نہیں جانتی تھی جنت مرزا کون ہے، میں کسی کو اسلام نہیں سکھا رہی۔ لیکن ہمیں انسان بننا پڑے گا اور انسانیت کی عزت کرنا ہوگی۔ بشریٰ نے کہا کہ بچوں کو اپنے بڑوں کی عزت کرنی چاہیے، چاہے وہ آپ کو آپکی غلطیوں پر ڈانٹ ہی کیوں نہ رہے ہوں۔
یاد رہے کہ بشریٰ انصاری نے جنت مرزا کے خلاف اس وقت پوسٹ کی تھی، جب ٹک ٹاکر کی ایک مختصر ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں انہوں نے غیر دانستہ طور پر عیسائی برادری کے جذبات مجروح کیے تھے۔ بعد ازاں بشریٰ انصاری اور ٹک ٹاکر جنت مرزا سوشل میڈیا پر آمنے سامنے آگئیں تھیں اور دونوں کے مابین سوشل میڈیا پر سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔ جب بشریٰ انصاری نے سوشل میڈیا اسٹارز کو ‘جاہل’ قرار دیا تو جنت مرزا نے سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کو اماں جی کہہ کر مخاطب کیا اور ساتھ ہی تنقید کرنے سے پہلے حقیقت جاننے کا مشورہ بھی دے دیا۔
اس سے پہلے ٹک ٹاکر جنت مرزا کے خلاف مسیحی برادری کے جذبات مجروح کرنے پر ایف آئی اے میں ایک درخواست بھی دائر کر دی گئی تھی جس میں کہا گیا کہ جنت مرزا کو کرسچن کمیونٹی کے مذہبی جذبات مجروح کرنے پر گرفتار کیا جائے۔ جنت پر الزام یہ تھا کہ انہوں نے اپنے گلے میں ایک ایسی چین پہنی تھی جس پر ایک کراس بنا ہوا تھا اور وہ ان کی ٹانگوں کے درمیان لٹک رہا تھا۔ تاہم ایک ویڈیو بیان میں جنت مرزا نے پورے واقعے سے متعلق تفصیلی بیان دیا جس کے مطابق انہیں پی آر پیکج کے طور پر ایک چین موصول ہوئی تھی جسے انہوں نے پہن کر ٹک ٹاک بنائی۔ جنت مرزا کے بقول انہیں سوشل میڈیا صارفین کے کمنٹس سے اندازہ ہوا کہ اس چین کے ساتھ مسیحیوں کی مقدس علامت ‘صلیب’ منسلک ہے، جس پر انہوں نے سب سے معافی مانگی۔
واضح رہے کہ ٹک ٹاکر جنت مرزا نے اپنی ایک ٹک ٹاک ویڈیو میں مذکورہ چین اپنی پتلون کی زب پر لگائی ہوئی تھی جس کے خلاف مسیحی برادری کی جانب سے ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ میں درخواست دی گئی تھی۔ درخواست کی ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے بشریٰ انصاری نے لکھا تھا کہ ان جاہل اسٹارز کو نہ اسلام کا پتا نہ کسی اور مذہب کا۔ بعدازاں انہوں نے اپنی یہ پوسٹ ڈیلیٹ کردی تھی لیکن اس کا اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
بشریٰ کے اس کمنٹ پر نہ صرف جنت مرزا بلکہ ان کی بہن علیشبہ انجم نے بھی اداکارہ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ جنت مرزا نے بشریٰ انصاری کو جواب دیتے ہوئے کہا ’اماں جی مہربانی کرکے کچھ بھی جانے بغیر کسی کے بارے میں فیصلہ نہ کریں۔ میں آپ کی بہت عزت کرتی ہوں لیکن آپ حقیقت جانے بغیر کسی کو اس طرح بدنام نہیں کرسکتیں۔ اسلام کی بات آپ کیسے کرسکتی ہیں آنٹی آپ کوئی تبلیغی جماعت نہیں چلارہیں۔ جنت مرزا نے مزید لکھا آپ بھی گانا گاتی ہیں ڈانس کرتی ہیں ایوارڈ شوز پر ڈانس پرفارمنس آپ نے کیے، لیکن آج دوسروں پر تنقید واہ؟ آج احساس ہوا واقعی آپ کے پاس دل نہیں ہے۔ میں بس اتنا کہوں گی کسی پر تنقید کرنے سے پہلے اپنے گریبان میں ضرور جھانکیں۔ وقت نکال کر پہلے حقیقت جانئے پھر تنقید کیجیے گا۔ اللہ خوش رکھے آپ کو اماں جی۔
