بلاول سے اچھا تعلق ہے، کچھ برا نہیں بولوں گی

مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز کا کہنا ہےبلاول سے میرا ایک اچھا تعلق ہے، میں نواز شریف کی بیٹی ہوں رواداری کی سیاست اور تعلقات کو نبھانا جانتی ہوں اس لیے میں کچھ نہیں کہنا چاہتی۔’
لاہور ہائیکورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ نیب کو یہ موقع نہیں دیاجائے گا کہ عمران خان کی ڈوبتی کشتی کو بچائے۔ مریم نواز نے کہا کہ نیب کو نیب کے علاوہ سب چلا رہے ہیں، نیب کی بھیانک تاریخ میں پہلی مرتبہ اسے ریڈ زون بنایا گیا، اسی سے پتہ چلتا ہے کہ نہتی عورت کا کتنا خوف ہے، ہم نے انتقام سہہ کر کے انہیں ایکسپوز کیا ہے ، میں نے یہ فیصلہ کیا تھا کہ ان کے انتقام کو روکنا بھی ہے اور اس کا مقابلہ بھی کرنا ہے، پہلے ہی کہہ چکی ہوں جتنا انتقام ہونا تھا ہوچکا، جتنا برداشت کرنا تھا کرلیا۔ مجھے اس بار ان کے لئے آسان شکار نہیں بننا۔
رہنما (ن) لیگ کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت مشکل میں آئی ہے اور اس کی کشتی ڈوب رہی ہے، اگر عمران خان گھر نہ جارہا ہوتا تو مریم نواز کو نیب بلانے کی ضرورت نہ پڑتی، نیب کو موقع نہیں دیا جائے گا کہ عمران خان کی ڈوبتی کشتی کو بچائے، اس کے لئے سیاسی انجینئرنگ کرے۔مریم نواز نے کہا کہ پیپلز پارٹی سے کوئی اختلافات نہیں، پیپلز پارٹی کی اپنی حکمت عملی ہے اور ہماری اپنی ہے لیکن ہمارے کچھ مشترکہ مقاصد ہیں جس میں ہم پی ڈی ایم میں اکٹھے ہیں۔ پی ڈی ایم اپنا لائحہ عمل خود طے کرے گی، پی ڈی ایم عوام کی توقعات کے مطابق فیصلے کرےگی، اس میں کسی کا عمل دخل نہیں، سیاست میں اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں، بلاول سے میرا ایک اچھا تعلق ہے، میں نواز شریف کی بیٹی ہوں، رواداری کی سیاست اور انھیں نبھانا جانتی ہوں۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ ’یہ ایک سیاسی مقدمہ ہے، انتقام پر مبنی مقدمہ ہے اور یہ میں پہلے کہہ چکی ہوں کہ انتقام ہونا تھا ہو گیا، جتنا برداشت کرنا تھا کر لیا۔ اب اگر عمران خان کی حکومت مشکل میں آئی ہے تو نیب کو یہ موقع نہیں دیا جائے گا کہہ عمران خان کی ڈوبتی کشتی کو بچائے۔’
