بلاول پاکستان کے کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے

سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے، ہمیں ان کی تربیت کرنے کے ساتھ ان کو بھرپور سپورٹ بھی کرنا ہے۔
کوئٹہ میں پیپلز پارٹی کے یومِ تاسیس پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ آج لوگ بلاول کو ان کی اپنی وجہ سے جانتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آپ کا جذبہ دیکھ کر شعر یاد آ رہا ہے زبانِ خلق کو نقارۂ خدا سمجھو۔
آصف زرداری نے کہا کہ بلوچستان کے دل پر زخم لگا ہوا ہے، ہم نے اپنے دور میں اس پر کچھ مرہم رکھا تھا، بلوچستان میں موجود ہر چیز کسی اور کی نہیں آپ کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ چاہے وہ گیس ہو یا پیٹرول یا کچھ اور سب بلوچستان کے عوام کا ہے۔
