بلاول کان لیگ کو وزیراعظم کاووٹ دینے،وزارتیں نہ لینے کا اعلان

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جو ہمارے پاس ووٹ مانگنے آئے ہیں، ان سے وزارتیں نہیں لیں گے بلکہ وزیراعظم کے امیدوار کوووٹ دیں گے۔ عوام کا فائدہ دیکھیں گے جبکہ صدارتی الیکشن میں آصف علی زرداری ہمارے امیدوار ہوں گے۔
ٹھٹھہ میں جلسے سے خطاب میں بلاول کا کہنا تھاکہ پچھلے چند مہینے پیپلزپارٹی کی انتخابی مہم پاکستان بھر میں چلارہا تھا، چاروں صوبوں میں انتخابی مہم چلائی، عوام نے میرا ساتھ دیا، الیکشن جیتنے کے بعد فیصلہ کیا ٹھٹہ میں جشن منائیں گے۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھاکہ الیکشن اسلام آباد کی کرسی پر بیٹھنے کےلیے نہیں آپ کے لیے لڑا، کوئی ایسا سیاستدان ہو جو اپنے مسئلے پر نہیں عوام کے مسائل پر بات کرے، مہنگائی، بیروزگاری اور غربت تاریخی سطح پر پہنچ گئی ہے، تمام سیاست اور سیاسی جماعتیں اپنے مفادات کے بجائے عوام کے مفاد کا سوچیں، افسوس ہے باقی سیاستدان مجھ سے عمر میں بڑے ہیں لیکن اپنے لیے سوچتے ہیں، تمام سیاسی جماعتیں الیکشن پر احتجاج کررہی ہیں، اس ماحول میں ملک کیسے چلے گا؟
