بلوچستان : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں بی ایل اے کے 6 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں دہشت گردوں کےخلاف سکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کیا، خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیےگئے آپریشن میں بی ایل اے کے 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
ذرائع کےمطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کےعلاقے ہرنائی میں 12 ستمبر 2024ء کو بی ایل اے کےٹھکانوں پر انٹیلی جنس بنیادوں پر کامیابی سےجوائنٹ آپریشن کیا۔
آپریشن کے نتیجے میں بی ایل کے 6 اہم دہشت گرد جہنم واصل ہوئےجن میں شافو سمالانی عرف تادین،سرمد خان عرف دستین،محمد گل مری عرف واحد بلوچ،غلام قادرمری عرف انجیر بلوچ،عبید بلوچ عرف فدا اور تاج محمد عرف بابل شامل ہیں۔تمام ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور معصوم لوگوں پر براہ راست حملوں میں ملوث تھے۔
دفاعی ماہرین کاکہنا ہےکہ بی ایل اے کے 6 دہشت گردوں کی ہلاکت سکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی ہےاور ان دہشت گردوں کی ہلاکت بی ایل اے کےلیے بڑا دھچکا ہے۔دہشت گردوں کےخلاف سیکیورٹی فورسز کی کامیابی واضح کرتی ہے کہ دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے،بلوچستان کی غیور عوام نےنام نہاد آزادی کا لبادہ اوڑھے دہشت گردوں کو مسترد کردیا ہے۔
