بلوچستان : فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگرد ہلاک ، ایک اہلکار شہید

بلوچستان میں دہشتگردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشتگرد ہلاک جبکہ ایک ایف سی جوان نائیک شریف شہید ہو گیا ، میجر قاسم اور سپاہی زخمی ہوگئے جن کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان میں ہشتگردوں نے ایف سی کی گاڑی پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں ایف سی کا جوان نائیک شریف شہید ہو گیا جبکہ فورسز کی جوابی کارروائی میں  3 دہشت گرد مارے گئے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے لورالائی کے علاقے شاہریگ میں ایف سی گاڑی پر حملہ کیا۔

کیال رہے کہ گزشتہ روز شمالی وزیرستان میں فوجی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک سپاہی شہید ہو گیا تھا۔آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں نے فوجی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی، چوکی پر موجود جوانوں نے بھرپور جوابی کارروائی کی، فائرنگ کے تبادلے میں بہاولنگر سے تعلق رکھنے والا ایک سپاہی شہید ہو گیا۔

واقعہ کے بعد علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کےلیے سیکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن جاری ہے، بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج دہشت گردی کے ناسور کے خاتمہ کے لیے پرعزم ہے۔

فاقی وزیر داخلہ شیخ لورالائی بلوچستان میں ایف سی کی گاڑی پر دہشت گردوں کی فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے واقعے میں شہید نائیک شریف کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت بھی کیا۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ایف سی گاڑی پر فائرنگ ایک انتہائی بزدلانہ کاروائی ہے، دہشت گردی کی بزدلانہ کاروائیاں ہماری فورسز کے حوصلے پست نہیں کرسکتیں۔چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے صوبہ بلوچستان کے علاقہ لورالائی کے قریب ایف سی کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے نائیک کی بلند درجات کے لئے دعا کی۔

صادق سنجرانی نے کہا کہ زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی امن کیلئے دی گئی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، اس طرح کی بزدلانہ تخریبی کارروائیوں سے ملک اور بالخصوص بلوچستان کے امن کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش ناکام ہوگی، دہشت گرد پوری انسانیت کے دشمن ہیں، ملک دشمن عناصر کو بلوچستان میں قربانیوں سے حاصل کیا گیا امن سبوتاژ نہیں کرنے دیں گے۔

Back to top button