بلوچستان کے عوام کی فلاح و بہبود اولین ترجیح ہے

وزیراعظم شہبازشریف کاکہنا ہے کہ بلوچستان کے عوام کی فلاح و بہبود اولین ترجیح ہے۔

 وزیراعظم محمد شہبازشریف کی زیر صدارت صوبہء بلوچستان کے امور پر اہم اجلاس ہوا ۔اجلاس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز احمد بگٹی کی زیر قیادت حکومت بلوچستان کے وفد نے شرکت کی ۔اجلاس میں صوبہء بلوچستان کے انتظامی امور سے متعلق بات چیت کی گئی۔

وزیراعظم شہبازشریف کاکہنا تھا کہ بلوچستان پاکستان کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل صوبہ ہے ۔مجھے  امید ہے بلوچستان کے وزیر اعلیٰ کی زیر قیادت نئی صوبائی کابینہ صوبے کے مسائل حل کرنے اور اسے ترقی کی راہ پر ڈالنے میں اپنا کردار ادا کرے گی ۔بلوچستان کے عوام کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہے۔وفاقی حکومت بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرے گی ۔

 کیا۔ وزیراعظم کا بلوچستان میں  زرعی ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے عمل کو تیزی سے مکمل کرنے کا اعادہ

شہبازشریف کاکہنا تھا کہ زرعی ٹیوب ویلوں کی شمسی توانائی پر منتقلی کے حوالے سے وفاقی حکومت ہر ممکن مدد فراہم کرے گی ۔

وزیراعظم  کاکہنا تھا کہ  زرعی ٹیوب ویلوں کی شمسی توانائی پر منتقلی تک بلوچستان میں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کم سے کم کی جائے تا کہ فصلوں اور باغات سے زرعی پیداوار متاثر نہ ہو۔

Back to top button