بلوچستان کے مسائل حل ہونے چاہئیں

امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کاکہنا ہے کہ بلوچستان کے مسائل حل ہونے چاہئیں۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کا نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میڈیا نمائندگان کے مسائل کا بھی تدارک ہونا چاہیے۔جماعت اسلامی میڈیا کے ساتھ کھڑی ہے۔آج بلوچستان کا دورہ کر کے واپس آ رہا ہوں۔ایک بار پھر معلوم ہوا کہ پاکستان میں قانون کی حکمرانی نہیں ہے۔بڑے زمینداروں کو کو سب سے پہلے آئینی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہیے۔بلوچستان کے لوگوں کے مسائل حل ہونے چاہئیں۔
حافظ نعیم الرحمان کاکہنا ہے کہ بلوچستان میں تیل و گیس کے ذخائر ہیں۔لیکن بلوچستان کے صرف 12 اضلاع میں ہی گیس دستیاب ہے۔گوادر کے ماہی گیروں کو بھی مسائل درپیش ہیں۔
