بلیغ الرحمنٰ ہی گورنر پنجاب ہوں گے

صدر اور وزیر اعظم میں گورنر پنجاب کا معاملہ سنگین ہوتا جار ہے صدر علوی نے عمر سرفراز چیمہ کو گورنر کے عہدے پر برقرار رکھنے کا کہنا ہے تو دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شری نے کہا ہے کہ بلیغ الرحمن ہی پنجاب کے گورنر ہوں گے۔
صدر مملکت عارف علوی نے اپنے جوابی خط میں عمر سرفراز چیمہ کو گورنر پنجاب کے عہدے سے ہٹانے سے انکار کرتے ہوئے وزیراعظم کو اپنی تجویز پر نظر ثانی کرنے کا کہا تھا۔ انہوں نے کہاآئین کے مطابق ’صدر کی خوشنودی تک گورنر کو نہیں ہٹایا جا سکتا‘ لہذا موجودہ صورتحال میں ضروری ہے کہ عمر سرفراز گورنر پنجاب کے عہدے پر برقرار رہیں۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے بھی صدر مملکت کو جوابی خط لکھا ہے جس میں انہوں نے واضح کر دیا ہے کہ شیخ بلیغ الرحمان ہی گورنر پنجاب ہوں گے۔
باخبر ذرائع کے مطابق10 دن میں صدر کا جواب نہ آنے پر شیخ بلیغ الرحمان گورنر پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھا لیں گے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے شیخ بلیغ الرحمان کو گورنر پنجاب نامزد کرنے کی ایڈوائس دوسری بار صدر مملکت کو بھجوائی ہے۔
