بلےکانشان ختم،تحریک انصاف قومی دھارے سے باہر آ گئی

سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف مجموعی طور پر قومی دھارے سے باہر آ گئی ہے، پی ٹی آئی امیدوار اب آزادحیثیت میں الیکشن لڑیں گے۔ پاکستان تحریک انصاف پارٹی کا نام تحریک انصاف تو رہے گا لیکن قومی اور صوبائی اسمبلی میں ان کی نشستیں آزاد امیدوارکی حیثیت سے تصور ہوں گی۔
کنوردلشاد کامزید کہنا تھا کہ اہم بات یہ ہے کہ پی ٹی آئی کی خواتین کی مخصوص نشستیں بھی اب ختم ہو گئی ہیں اور مارچ میں سینیٹ کی 52 نشستیں خالی ہو رہی ہیں، سینیٹ میں پی ٹی آئی کا کوٹہ 20 سے 22 سینیٹرکا تھا لیکن پی ٹی آئی اب اس سے بھی باہر آگئی ہے۔
