بنوں : پولیس سٹیشن کے قریب خودکش دھماکا

بنوں میں تھانہ بسیہ خیل کے قریب دوہ غوڑا پل پر ایک خودکش دھماکا پیش آیا۔
پولیس کے مطابق موٹرسائیکل پر سوار خودکش حملہ آور نے تھانے سے چند قدم کے فاصلے پر خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ جائے وقوعہ سے ایک موٹرسائیکل اور حملہ آور کی لاش برآمد ہوئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں صرف حملہ آور ہلاک ہوا ہے اور کوئی اضافی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کر دیا۔
