بنوں کنٹونمنٹ بورڈ کے CEO بلال پاشا کی خودکشی

کے پی کے ضلع بنوں کنٹونمنٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بلال پاشا نے ذہنی دبائو میں آکر خودکشی کر لی۔ڈی ایس پی کینٹ عظمت خان کے مطابق محمد بلال پاشا کئی دنوں سے ذہنی دباؤ کا شکار تھے۔
اس حوالے سے ڈی پی او اسماعیل خان کا بتانا ہے کہ واقعے کا خود ہر پہلو سے جائزہ لیا، یہ واقعہ خودکشی کا ہی ہے۔ڈی پی او اسماعیل خان کا کہنا ہے کہ تفتیش کے مطابق بلال پاشا کا ٹرانسفر بنوں سے راولپنڈی ہوگیا تھا۔
