بنگلادیش میں 70 نایاب شیروں کا شکار کرنے والا شخص گرفتار

بنگلادیشی پولیس نے 20 سال سے نایاب نسل کے شیروں کا شکار کرنے والے چھلاوے کو بالآخر گرفتار کرلیا۔
بنگلادیشی پولیس نے 20 سال سے چکمہ دینے والے شیروں کے شکاری کو حراست میں لے لیا۔ ٹائیگر حبیب کے نام سے مشہور شکاری پر 70 شیروں کو ہلاک کرنے کا الزام ہے۔
یونیسکو کی جانب سے عالمی ورثہ قرار دیئے جانے والے سندربن کے جنگلات کے قریبی گاؤں کے رہائشی ٹائیگر حبیب کے نام سے مشہور 50 سالہ شخص 20 سال سے شیروں کا شکار کر رہا ہے تاہم پولیس اسے گرفتار نہیں کر پائی تھی۔
پولیس چیف نے میڈیا سے گفتگو میں نایاب شیروں کے شکاری کی گرفتاری کو بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ چمرنگ کے جنگلات کے بنگال ٹائیگرز کا گوشت اور ہڈیاں بلیک مارکیٹ میں فروخت کی جاتی ہیں۔
بنگلادیشی پولیس کو امید ہے کہ مذکورہ شکاری کی گرفتاری کی مدد سے شیروں کی ہڈی، گوشت اور کھالیں اسمگلنگ کرنے والے گروہ تک پہنچ جائیں گے۔

Back to top button