بنگلادیش کے بائیکاٹ کی صورت میں پاکستان کا بھی ورلڈ کپ بائیکاٹ متوقع

بنگلا دیش آج ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کرنے یا نہ کرنے سے متعلق حتمی فیصلہ کرے گا۔

ذرائع کے مطابق اگر بنگلا دیش ورلڈ کپ میں شرکت سے انکار کرتا ہے تو پاکستان کی جانب سے بھی ایونٹ کے بائیکاٹ کا امکان موجود ہے۔

ذرائع کے مطابق بنگلا دیش حکومت کی جانب سے کھلاڑیوں کے ساتھ اہم ملاقات کے بعد فیصلے کا امکان ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ٹیم کے کئی سینئر کھلاڑی ورلڈ کپ میں شرکت کے حق میں ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بنگلا دیش حکومت آج کھلاڑیوں کو اعتماد میں لے گی اور مشاورت کے بعد فیصلہ سامنے آئے گا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر آئی سی سی نے بنگلا دیش کے مؤقف کو تسلیم نہ کیا تو غالب امکان ہے کہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بائیکاٹ کا فیصلہ کر سکتا ہے۔

Back to top button