بچے کیساتھ بدفعلی کی ویڈیو بناکر بلیک میل کرنیوالا ملزم گرفتار

اسلام آباد میں تھانہ نیلور میں پولیس نے کارروائی کے دوران بچے کے ساتھ بدفعلی کی ویڈیو بناکر بلیک میل کرنے والے ملزم ضمیر عرف بلا کو گرفتار کرلیا، ملزم کے خلاف درج شدہ مقدمہ میں تفتیش شروع کردی گئی

 تفصیلات کےمطابق اسلام آبادمیں پولیس نے بچے کے ساتھ بدفعلی کی ویڈیو بناکر بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ اسلام آباد کے علاقہ تھانہ نیلور میں پولیس نے کارروائی کے دوران بچے کے ساتھ بدفعلی کی ویڈیو بناکر بلیک میل کرنے والے ملزم ضمیر عرف بلا کو گرفتار کرلیا، پولیس نے ملزم کے خلاف درج شدہ مقدمہ میں تفتیش بھی شروع کردی ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں چھوٹے بچے بچیوں اور خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات دن بہ دن بڑھتے چلے جا رہے ہیں، گزشتہ روز ملتان میں زیادتی کا ہولناک واقعہ پیش آیا، جب اپنی بیماری بیٹی کو دم کروانے کیلئے آنے والی خاتون کو پیر نے ساتھی سمیت اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

پولیس کے مطابق مبینہ زیادتی کا واقعہ تھانہ سٹی شجاع آباد کی حدود میں پیش آیا ہے جہاں کی رہائشی خاتون گلناز بی بی نے پولیس کو جمع درخواست میں الزام لگایاکہ اس کی بچی کو دم کرنےگھر آئے پیر اور اس کے ساتھی نے زیادتی کی۔ پولیس کا کہنا ہےکہ خاتون کی درخواست پر اس کا میڈیکل کرایا جارہا ہے، رپورٹ کے بعد مزید کارروائی ہوگی۔

Back to top button