بھارتی گوگل پر پورا سال ”جوان “ کوکیوں ڈھونڈتے رہے؟

بھارتیوں کی جانب سے رواں برس کے دوران گوگل پر سرچ کی جانے والی شخصیات، ویب سیریز، فلموں سمیت دیگر اعدادو شمار جاری کر دیئے گئے ہیں، انڈیا میں رواں سال کے دوران انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ کو سرچ کیا گیا۔ ’’جوان‘‘ 2023 کی بالی وڈ کی کامیاب ترین فلموں میں سے ایک ہے، ’’جوان‘‘ میں اپنی شاندار اداکاری کے ذریعے شاہ رخ خان نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ انہیں ’بالی وڈ کا بادشاہ‘ کیوں کہا جاتا ہے، انڈیا میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی فلموں میں دوسرے نمبر پر سنی دیولی کی ’’غدر‘‘ رہی، ’’غدر‘‘2001 کی مشہور فلم ’’غدر: ایک پریم کتھا‘‘ کا سیکوئل ہے جس نے مقبولیت کے ریکارڈ توڑ دیئے۔سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی فلموں میں کرسٹوفر نولان کی ’اوپن ہائمر‘ تیسرے جبکہ اوم راٹ کی ہدایت کاری میں بننے والی ’ادی پورش‘ چوتھے نمبر پر رہی، گوگل پر انڈیا میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی پانچویں فلم شاہ رخ خان کی ’پٹھان‘ تھی، اس فلم کے ذریعے شارخ خان کی بالی وڈ میں واپسی ہوئی۔انٹرنیٹ پر سرچ کے حوالے سے فلمی شخصیات کی بات کی جائے تو 2023 کا سال اداکارہ کیارا ایڈوانی کے نام رہا، سدھارتھ ملہوترا سے شادی سے لے کر کامیاب فلموں کی ریلیز تک کیارا ایڈوانی پورا سال مثبت حوالوں سے انٹرنیٹ پر چھائی رہیں۔’’بگ باس ٹو‘‘ کے ونر الوش یادو سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات میں پانچویں نمبر پر رہے، ایمازون پرائم ویڈیو کی سیریز ’فرضی‘ انٹرنیٹ پر شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔ 2023 کے دوران گوگل پر شاہد کپور اور وجے سیتھوپاتھی کی ’فرضی‘ کو سب سے زیادہ سرچ کیا گیا۔دوسرے نمبر پر نیٹ فلیکس کی ’وینزڈے‘ کو سرچ کیا گیا، یہ سیریز اتنی کامیاب رہی کہ اس کے پروڈیوسرز نے اگلے سیزن کی تیاری بھی شروع کر دی ہے۔تیسرے نمبر پر ’آسور‘ کو سب سے زیادہ سرچ کیا گیا جس کے نمایاں کرداروں میں ارشد وارثی شامل تھے، ’رانا نائیڈو‘ اور ایچ بی او کی سیریز ’دی لاسٹ آف اس‘ بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر رہیں۔

Back to top button