بھارتی اداکار جونی لیور بھی پاکستانی اداکارہ صاحبہ کے فین نکلے

بھارت کے مقبول مزاحیہ اداکار جونی لیور بھی پاکستانی اداکارہ صاحبہ کے فین نکلے ، انسٹا گرام پر اپنے ویڈیو پیغام میں انھوں نے صاحبہ کے یوٹیوب چینل کی بھرپور تعریف کی ، اس کے ساتھ ان کی ٹیلی فم میں ان کے کام کو سراہا ۔
اداکارہ صاحبہ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو جاری کی اور جونی لیور کو اپنا بھائی قرار دیا۔ویڈیو میں جونی لیور نے صاحبہ اور اداکار افضل خان المعروف ریمبو کی ٹیلی فلم بکرا ایک قصائی دو کی تعریف کی اور دونوں کے کام کو سراہا۔
جونی لیور نے اپنے پیغام میں کہا کہ صاحبہ بھابھی ہم نے آپ کی ٹیلی فلم دیکھی جو انتہائی شاندار تھی، فیملی اس سے بھرپور محظوظ ہوئی، آپ کا کام بہت اچھا تھا، ریمبو بھائی نے بھی اچھا کام کیا، سب نے اس میں بے حد اچھا کام کیا۔
بالی وڈ اداکار نے صاحبہ کے یوٹیوب چینل کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کا وہ پروگرام بھی بڑے شوق سے دیکھتے ہیں، ایسے ہی اپنا کام جاری رکھیں۔ویڈیو کے آخر میں جونی لیور نے اداکارہ صاحبہ کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا
