بھارتی بورڈ کا اپنے کرکٹرز کو ورلڈ کپ میں فیملیز ساتھ رکھنے کی اجازت دینے سے انکار

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوران بھارتی کھلاڑیوں کو اپنی فیملیز کے ساتھ ٹیم کیمپ میں شامل ہونے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، ٹیم مینجمنٹ نے کھلاڑیوں کی درخواست پر بورڈ سے رابطہ کیا تھا تاکہ ایونٹ کے دوران فیملیز کے قیام کی سہولت فراہم کی جا سکے، تاہم بی سی سی آئی نے اپنی موجودہ پالیسی کو برقرار رکھتے ہوئے واضح جواب دیا کہ اسکواڈ کے کھلاڑی ایونٹ کے دوران فیملیز کے ساتھ نہیں رہ سکتے۔
ٹی20ورلڈ کپ، پاکستان کا بھارت کیخلاف 15فروری کامیچ کھیلنےکافیصلہ
بورڈ نے ٹیم مینجمنٹ کو آگاہ کیا کہ اگرچہ کھلاڑیوں کے فیملیز ٹیم کے کیمپ میں شامل نہیں ہو سکتے، لیکن کھلاڑی چاہیں تو اپنی فیملیز کے لیے الگ انتظامات خود کر سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ بی سی سی آئی نے 2025 کے آسٹریلیا دورے کے بعد کھلاڑیوں کے لیے فیملیز کی رہائش اور سہولیات کے حوالے سے رہنما اصول (گائیڈ لائنز) جاری کیے تھے۔
