بھارتی خفیہ ایجنسی را کیلیے کام کرنے والا کراچی پولیس آفیسرگرفتار

بھارت کی خفیہ ایجنسی را کے لیے کام کرنے والے کراچی پولیس کے انسپکٹر کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق گرفتار اے ایس آئی ایم کیوایم لندن سے وابستہ ہے اور دہشت گردی کی کارروائیوں میں بھی ملوث رہا ہے
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایس آئی یو پولیس اور حساس ادارے نے کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں کارروائی کر کے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے لیے کام کرنے والے کراچی پولیس کے اے ایس آئی کو گرفتار کیا۔حکام کے مطابق اے ایس آئی شہزاد پرویز شارع فیصل تھانے میں تعینات تھا، ملزم کے قبضے سے دو دستی بم بھی برآمد ہوئے۔پولیس حکام کا بتانا ہے کہ گرفتار پولیس اہلکار دہشت گردی کی کارروائیوں میں بھی ملوث ہے، پولیس اہلکار ٹارگٹ کلرز کی ٹیم کا اہم رکن بتایا جاتا ہے۔
219353 7707307 updates
حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم ایم کیوایم لندن سے وابستہ ہے اور گلستان جوہر کا رہائشی ہے، ملزم کو محمود صدیقی گروپ کی جانب سے بھاری رقم فراہم کی جا رہی تھی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار اے ایس آئی شہزاد پرویز سے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
یاد رہے کہ گذشتہ ماہ سندھ پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے مبینہ دہشت گردوں نے شہر قائد میں کی جانے والی وارداتوں کا اعتراف کیا تھا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق ملزمان نے اعتراف کیا تھا کہ ایم کیو ایم لندن کا گروپ بھارتی خفیہ ایجنسی را کے لیے کام کرتا ہے، محمود صدیقی نامی شخص کو بھارتی ایجنسی ماہانہ رقم فراہم کرتی ہے پھر یہ رقم کراچی میں موجود ایم کیو ایم لندن کے دہشت گردوں کو بھیجی جاتی ہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button