بھارتی خواتین کے ساڑھی میں کبڈی میچ کی ویڈیو وائرل

عام طور کبڈی کے کھیل کو مرد پہلوانوں کا کھیل تصویر کیا جاتا ہے تا ہم بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں منعقد ہونے والے اولمپکس میں خواتین نے ساڑھی میں کبڈی کھیل کر سب کو حیران کردیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خواتین کو دو ٹیموں میں کبڈی کھیلتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ وہاں شرکا اپنی ٹیموں کی سپورٹ کے لیے بھی موجود تھے اور خواتین کھلاڑیوں کے حق میں نعرے بازی کررہے تھے۔

ویڈیو شیئرکرنے والے ریاست چھتیس گڑھ کے سرکاری افسر اوینش نے بتایا کہ یہ مقابلہ مقامی سطح پر عوام نے منعقد کیا۔ اس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین نے بہت سراہا اور ساڑھی میں کبڈی کھیلنے کو ایک نیاز انداز قرار دیا۔

اس ویڈیو کو اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں جبکہ سیکڑوں نے اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے، ایک صارف نے ویڈیو پر لکھا کہ ’یہ بہت ہی بڑھیا ہے‘۔ جبکہ ایک اور نے لکھا کہ یہ ویڈیو دیکھ کر ایک خوشگوار حیرت ہوئی۔

صارف اوجال راجپوت نے کہا کہ انٹرنیٹ پر آج کے دن کی سب سے بہترین ویڈیو مجھے یہ لگی، جس نے ایک نئی امید کو جگا دیا ہے، ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ اگر ہم ان خواتین کو سرکاری سطح پر سپورٹ کریں تو یہ ملک (بھارت) کا نام عالمی سطح پر روشن کرسکتیں ہیں۔

خیال رہے کہ یہ پہلی بار ہوا ہے کہ خواتین پہلوانوں کے درمیان کبڈی کے میچ کا انعقاد کیا گیا کیونکہ اس سے قبل صرف مرد ہی مخصوص لباس میں یہ کھیل کھیلتے ہوئے نظر آتے تھے۔

Back to top button