بھارتی شوبز میں شادیوں کے بعد طلاقوں کا سیزن شروع

بھارتی فلم انڈسٹری میں شادیوں کے بعد اب طلاقوں کا سیزن آن ہو گیا ہے، معروف اداکار سلمان خان کے بھائی سہیل خان کی جانب سے 24 سالہ رفاقت کے بعد اپنی اہلیہ سیما سے طلاق کیلئے عدالت سے رجوع کرنے کے بعد اداکار عمران خان نے بھی اپنی اہلیہ سے علیحدگی کا فیصلہ کر لیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے بھانجے عمران خان نے اپنے ماموں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اہلیہ سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عامر خان نے بھی 2 مرتبہ شادی کی اور دونوں بار ان کی شادی طلاق پر ختم ہوئی، میڈیا میں اب ان کی تیسری شادی کی خبریں گرم ہیں اور اس حوالے سے اداکارہ فاطمہ ثناء شیخ کا نام گردش کرتا آ رہا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے سلمان خان کے بڑے بھائی ارباز خان اور ملائکہ اروڑا کی بھی طلاق ہوگئی تھی۔ اداکار عمران خان اور اونتیکا ملک نے 2011 میں شادی کی تھی دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے جو کہ 2014 میں پیدا ہوئی تھی، جوڑے کے درمیان کافی عرصے سے اختلافات چل رہے تھے، 2019 سے اونتیکا اپنی بیٹی کے ہمراہ والدین کے گھر پر ہیں۔ جوڑے کے قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے معاملات ٹھیک کرانے کی کئی کوششیں کیں لیکن کوئی نتیجہ نہ نکل سکا۔
واضح رہے کہ عمران خان نے فلمی کیرئیر کا آغاز بطور چائلڈ سٹار ’ قیامت سے قیامت تک‘ سے کیا تھا لیکن بحیثیت ہیرو ان کی پہلی فلم ’جانے تو یا جانے نا‘ تھی۔ بالی ووڈ سٹار عمران خان کی پہلی فلم ’’جانے تو یا جانے نہ 2008 میں ریلیز ہوئی تھی، اس کے بعد کڈ نیپ، لک، آئی ہیٹ لو سٹوریز، بریک کے بعد، دہلی بیلی، میرے برادر کی دلہنیا، اک میں اک تو، مترو کی بجلی کا منڈولا، ونس اپون اے ٹائم ان ممبئی دوبارہ، گوری تیرے پیار میں اور کٹی بٹی نامی فلموں میں صلاحیتوں کے جوہر دکھا چکے ہیں۔
