بھارتی فوج کا ایل او سی پر مارٹر گولے کا حملہ

مارٹر گولے کی اطلاع پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا، جس نے گولہ تحویل میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ بی ڈی ایس کا کہنا ہے کہ بھارتی ساختہ 51 ایم ایم کا مارٹر گولہ سرحدی گاوں بھوپالپور خورد کے کھیتوں سے برآمد ہوا، جو خوش قسمتی سے پھٹ نہ سکا، اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
