بھارتی لڑکی ’والدہ ‘ کیلئے دولہا کی تلاش میں نکل پڑی

بھارت میں ایک انوکھا واقعہ دیکھنے میں آیا جہاں ایک نوجوان لڑکی کی جانب سے اپنے لیے دولہا تلاش کرنے کے بجائے اپنی والدہ کے لیے جیون ساتھی تلاش کرنے پر اس کی تعریفیں کی جا رہی ہیں۔بھارت میں ایک نوجوان لڑکی نے ٹوئٹر پر اپنی والدہ کے لیے ادھیڑ عمر دولہے کی ضرورت کا اشتہار دے کر سب کو حیران کردیا۔
ذرائع کے مطابق قانون کی طالبہ استھا ورما نے ٹوئٹر پر اپنی والدہ کے لیے 50 سالہ دولہے کی ضرورت کا اشتہار دے دیا۔


استھا ورما نے اپنی مختصر ٹوئٹ میں والدہ کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کے ہونے والے دولہا کے لیے شرطیں بھی بتائیں۔ نوجوان لڑکی نے ٹوئٹ میں بتایا کہ وہ اپنی والدہ کے لیے 50 سال کی عمر تک کا دولہا تلاش کر رہی ہیں۔
ساتھ ہی انہوں نے واضح کیا کہ وہ خوش شکل نظر آنے والے، گوشت سے پرہیز کرنے اور شراب نوشی سے دور رہنے والے مرد کو ترجیح دیں گی۔
نوجوان لڑکی نے یہ ٹوئٹ تین دن قبل کی تھی اور اب تک ان کی اسی ٹوئٹ پر 13 ہزار سے زائد افراد نے کمنٹ کیے ہیں، جن میں سے زیادہ تر افراد نے ان کی تعریف کی۔
5dbe93496092a

5dbe934956fa7

کئی افراد نے نوجوان لڑکی کو اپنی والدہ کے دولہے بھی تجویز کیے اور کہا کہ نریندر مودی اور بولی وڈ اداکار انیل کپور جیسے مرد ان کی والدہ کے لیے آئیڈیل دولہے ہیں۔

5dbe93494ed535dbe93495abbe
بعض افراد نے انہیں اپنی والدہ کے لیے بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ اور بولی وڈ خان سلمان خان جیسے افراد بھی بطور دولہا تجویز کیے۔
استھا ورما کے ٹوئٹر ہینڈل کے مطابق وہ نیل پالش آرٹسٹ ہیں اور وہ اس حوالے سے آن لائن اسٹور بھی چلاتی ہیں۔
ان کے ٹوئٹر سے پتہ چلتا ہے کہ وہ شاعری بھی کرتی ہیں، ساتھ ہی وہ قانون کی تعلیم بھی حاصل کر رہی ہیں اور وہ نظریاتی طور پر ملحد اور نرگسیت کا شکار بھی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button