بھارتی کوسٹ گارڈ نے بحیرۂ عرب میں تین آئل ٹینکرز قبضے میں لے لیے

بھارتی کوسٹ گارڈ نے بحیرۂ عرب میں مبینہ بین الاقوامی تیل اسمگلنگ نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تین آئل ٹینکرز قبضے میں لے لیے۔ یہ کارروائی ممبئی سے تقریباً 100 بحری میل مغرب میں کی گئی، جہاں جہازوں کو مزید قانونی کارروائی کے لیے ممبئی منتقل کیا جا رہا ہے۔

کوسٹ گارڈ نے بتایا کہ جدید ٹیکنالوجی اور نگرانی کے نظام کے ذریعے مشتبہ جہازوں کی نشاندہی کی گئی، جو بین الاقوامی پانیوں میں جہاز سے جہاز تیل منتقل کر کے ساحلی ممالک کو ٹیکس اور ڈیوٹیز سے بچا رہے تھے۔ تفتیش کے دوران عملے سے پوچھ گچھ اور ڈیٹا تجزیے سے نیٹ ورک کے عالمی روابط کا بھی پتہ چلا، تاہم ایران یا کسی پابندی کی خلاف ورزی کا براہِ راست ذکر نہیں کیا گیا۔

ایپسٹین فائلز میں مودی کا نام آنے پر بھارتی سیاست میں بھونچال آگیا

دوسری جانب، ٹینکر ٹریکنگ فرم اور ایرانی میڈیا کے مطابق ضبط کیے گئے جہاز ایران سے منسلک ہیں اور امریکی پابندیوں کے تحت آ چکے تھے۔ جہازوں کے نام اے ایل جافزیا، اسفالٹ اسٹار اور اسٹیellar روبی بتائے گئے ہیں، جن میں سے ایک ایرانی پرچم کے تحت کام کر رہا تھا۔

Back to top button