بھارت اور جرمنی کے مابین ساڑھے 10 بلین ڈالرکے معاہدے

بھارت اور جرمنی کے مابین پائیدار ترقی کیلئے ساڑھے 10 بلین ڈالرکے معاہدے طے پاگئے ہیں۔ ان معاہدوں پر دستخط بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ جرمنی کے موقع پر کیے گئے۔
بھارت اور جرمنی کے مابین طے پانے والے ان معاہدوں کے تحت دونوں ممالک 2030تک صاف اور ماحول دوست توانائی کے استعمال میں تیزی لائیں گے۔ جرمنی کی کوشش ہے کہ یوکرینی جنگ کے موضوع پر بھارت مغربی ممالک کے موقف کا ساتھ دے.
واضح رہے کہ بھارتی وزیر اعظم مودی نے ایک مرتبہ پھر اپنی پوزیشن دوہراتے ہوئے یوکرین اور روس سے جنگ بند کرنے کی اپیل کی مگر روس پر براہ راست تنقید سے اجتناب کیا۔

Back to top button