بھارت: راجستھان میں پاکستانی مہاجر خاندان کے 11 افراد ہلاک

بھارت کی ریاست راجستھان میں پاکستان سے ہجرت کرجانے والے ایک ہی خاندان کے 11 افراد ہلاک ہوگئے اور صرف ایک فرد بچ گیا، متاثرہ خاندان 8 سال سے وہاں مقیم تھا۔
تفصیلات کے مطابق راجستھان کے ضلع جودھپور میں ایک کھیت میں پاکستان سے ہجرت کرکے بھارت میں آباد ہونےوالے ایک خاندان کے 11 افراد کی لاشیں ملی ہیں اور خاندان کا صرف ایک فرد ہی زندہ بچ گیا ہے’۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پولیس کو جائے وقوع سے کیڑے مار ادویات کے استعمال کے اشارے ملے ہیں’۔علاقے کے پولیس اہلکار راہول بارہٹ نے بتایا کہ ‘فارنزک ماہرین نے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ پولیس کی ابتدئی تفتیش میں کہا گیا کہ واقعے کی وجہ خاندان کا اندرونی مسئلہ ہو سکتا ہے’۔واضح رہے کہ مقامی افراد نے پولیس کو جودھپور کے مذکورہ علاقے میں ایک کھیت میں لاشوں کی موجودگی سے آگاہ کیا تھا۔رپورٹ کے مطابق ‘ہلاک ہونے والے تمام افراد کا تعلق بھیل برادری سے تھا جو 8 برس قبل پاکستان سے بھارت چلے گئے تھے اور پھر واپس نہیں لوٹے تھے’۔
دفترخارجہ کی جانب سے اس واقعے کے حوالے سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔پولیس نے متاثرہ خاندان کے حوالے سے بتایا کہ ‘متاثرہ خاندان کرائے پر کھیت لے کر محنت مزدوری کرتا تھاجو ان کے روزگار کا ذریعہ تھا’۔پولیس کے مطابق ‘متاثرہ خاندان کا زندہ بچ جانے والے 37 سالہ فرد کی شناخت کیول رام کے نام سے ہوئی ہے اور ان تفتیش کی جارہی ہے’۔ہلاک افراد سےمتعلق رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ ‘ان میں کیول رام کے والدین کے علاوہ ایک بھائی اور تین بہنیں، ایک بیٹی اور دو بیٹے شامل ہیں جبکہ خاندان کا سرپرست 75 سالہ بزرگ بُدھا رام تھا’۔
‘متاثرہ خاندان جودھپورکے گاؤں لڑتا اچلاوتا میں کھیت پر ہی گھر بنا کر مقیم تھا’۔رپورٹ کے مطابق ‘کیول رام اس لیے محفوظ رہے کیونکہ وہ گھر سے دور سوگیا تھا’۔پولیس اہلکار کا کہنا تھا کہ ‘معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں اور واقعے کی وجہ معلوم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے’۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button