بھارت سے شکست،سابق انگلش کپتان اوئن  پاکستانی ٹیم پربرس پڑے

ورلڈ کپ کے میچ بھارت کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد سابق انگلش کپتان اوئن مورگن پاکستانی ٹیم پربرس پڑے۔

آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستانی ٹیم کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔گزشتہ روز احمد آباد میں کھیلے گئے ورلڈکپ کے میچ میں بھارت نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 192 رنز کا ہدف باآسانی 3 وکٹوں کے نقصان پر 31 ویں اوور میں حاصل کر لیا۔

سابق قومی کرکٹرز کے ساتھ انگلینڈ کے سابق کپتان اوئن مورگن نے بھی پاکستانی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ متعدد غلطیاں کر کے دنیا کی بہترین ٹیموں کو نہیں ہرا سکتے، پاکستان کرکٹ ٹیم اپنی اے گیم پیش کرنا بھول گئی۔

اوئن مورگن کا کہنا تھا پاکستان نے بھارت کے خلاف میچ میں غلطیوں پر غلطیاں کیں، پاکستان ٹیم کی بیٹنگ کے دوران غلطیاں شکست کا سبب بنیں، ٹورنامنٹ میں بہترین ٹیموں کو شکست دینے کے لیے آپ کو اپنی اے گیم سامنا لانا ہوتی ہے، بالکل اسی طرح جیسے کہ ایک باکسنگ میچ میں ہوتا ہے، اپ کے پاس ایک بھی برا راؤنڈ نہیں ہوتا، آپ ایک راؤنڈ میں ادھر ادھر ایک آدھ غلطی کر سکتے ہیں لیکن تسلسل کے ساتھ مکے نہیں کھا سکتے۔

Back to top button