بھارت میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب دھماکہ

بھارت میں اسرائیلی سفارتخانے کے قریب دھماکہ سنا گیا ہے، ابتدائی طور پر جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق  دہلی فائر سروس کو نامعلوم شخص نے اسرائیلی سفارت خانے کے قریب دھماکے کی اطلاع دی، بم ڈسپوزل سکواڈ اور سیکیورٹی ٹیموں کو جائے وقوعہ سے کوئی مشتبہ چیز نہیں ملی، واقعہ سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی وزارت خارجہ  نے نئی دہلی میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب دھماکے کی تصدیق کر دی، ترجمان اسرائیلی سفارت خانہ کے مطابق دھماکا 5 بج کر 20 منٹ پر ہوا، واقعہ میں سفارتی عملے کے ارکان محفوظ ہیں۔

اسرائیلی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ واقعہ کے حوالے سے تحقیقات کے لیے بھارتی حکام سے رابطے میں ہیں۔

Back to top button