بھارت میں ایڈز سے مزید 47طلبہ ہلاک

بھارت میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی مزید47طلبہ ہلاک ہو گئے

تفصیلات کے مطابق بھارت ریاست تریپورہ میں 828 طلبا کا ایچ آئی وی ٹیسٹ مثبت آیا ہے جب کہ 47 طلبا پہلے ہی جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

ایڈز کنٹرول سوسائٹی کی رپورٹ میں ہوشربا انکشافات سامنے آئے ہیں۔روزانہ کی بنیاد پر ایڈز کے 5 سے 7 نئے کیسز سامنے آ رہے ہیں ۔متاثرہ طلبا کی تعداد 828 ہوگئی جب کہ 47 طلبا ہلاک ہوچکے۔

ریاست تریپورہ کے ایڈز زدہ طلبا نے ملک بھر کے مختلف تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرنا چھوڑ دی ہے۔

Back to top button