بھارت میں بارشوں نے تباہی مچادی،37افراد ہلاک

بھارت کی مختلف ریاستوں میں طوفانی بارشیں، 37 افراد ہلاک اور سیکڑوں مکانات تباہ ہو گئے

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست میزو رام، آسام، میگھالیہ اورناگالینڈ میں طوفانی بارشیں ریکارڈ کی گئیں جس کے دوران حادثات اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہونے والی اموات کی تعداد 37 ہوگئی جب کہ ریاست میگھالیہ میں 200 سے زیادہ مکانات کو نقصان پہنچا۔ طوفان سے ریاست میزورم شدید متاثر ہوئی جہاں اسکول اورسرکاری دفاتر بند کردیے گئے۔

رپورٹس کے مطابق آسام اورتریپورہ میں بارش کے سبب بجلی اورانٹرنیٹ کی فراہمی معطل ہے جب کہ ریاست ارونا چل پردیش اور آسام میں مزید شدید بارش کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ گزشتہ روز آسام میں طوفانی بارشوں کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت تین افراد ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے۔

Back to top button