بھارت میں جنسی زیادتی کے واقعات مٰیں اضافہ

بھارتی اداکارہ راکل پریت سنگھ بھارت میں بڑھتے جنسی زیادتی کے واقعات پر پھٹ پڑیں۔
کورونا وائرس سے پھیلنے والی تباہی دیکھ کر بھی اگر لوگوں کو انسانیت کا احساس نہیں تو پھر کب ہوگا؟ یہی سوال بھارتی اداکارہ راکل پریت سنگھ بھی کر رہی ہیں۔ اخبارات میں جنسی زیادتی کے واقعات پڑھ پڑھ کر راکل پریشان ہوگئیں ہیں۔
اداکارہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میں نے حال ہی میں ریاست ہریانہ کے شہر مانیسر میں ایک جنسی زیادتی کے واقعے کے بارے میں پڑھا، مجھے اس جانب لوگوں کی توجہ مبذول کرانی ہے، ایک طرف کورونا نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور دوسری جانب ایسے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔
واضح رہے کہ بھارتی ڈرامے ’’ناگن3‘‘ میں کام کرنے والے بھارتی ٹی وی کے معروف اداکار پرل وی پوری کو مبینہ طور پر کم عمر لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔
اداکار پرل وی پوری کے علاوہ دیگر پانچ افراد پر ایک لڑکی نے الزام لگایا ہے کہ اداکار نے ان کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی اور انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ممبئی کے علاقے مالاڈ میں مالوانی پولیس نے اداکار سمیت 6 افراد کے خلاف عصمت دری کا مقدمہ درج کیا ہے۔

Back to top button