بھارت میں شدید گرمی سے اموات کی تعداد56تک پہنچ گئی

ایشیا کے دیگر ممالک کی طرح بھارت میں بھی غیرمعمولی گرمی کی لہر جاری ہے جس میں  اموات کی تعداد 56تک پہنچ گئی۔

ہیٹ ویو نے پاکستان سمیت بھارت کو بھی اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے، درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافہ رواں سال کے مارچ سے ہی دیکھنے میں آرہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں گرمی کی وجہ سے مارچ سے مئی کے دوران 56 افراد  ہلاک ہوچکے ہیں اور تقریباً 25 ہزار افراد کو ہیٹ اسٹروک کا سامنا کرنا پڑا۔

بھارت میں گزشتہ ماہ مئی میں ہیٹ اسٹروک کے زیادہ کیس رپورٹ ہوئے، اس دوران نئی دہلی اور راجستھان میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔

ماہرین نے درجہ حرارت میں اضافے کی وجہ انسانی سرگرمیوں کو ہی قرار دیا اور کہا کہ انسانی عوامل کے باعث موسمیاتی تبدیلیوں میں مزید شدت آئی ہے۔

Back to top button