بھارت میں شدید گرمی نے 19افراد کی جان لے لی

بھارت کی مختلف ریاستوں میں شدید گرمی اور ہیٹ ویو نے 19افراد کی جان لے لی

 بھارتی  ریاستوں جھارکھنڈ، بہار اور اوڈیشہ میں شدید گرمی اور ہیٹ اسٹروک کے باعث معمولات زندگی درہم برہم ہوکر رہ گئے جب کہ سرکاری سطح پر گرمی کے باعث 19 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔دارالحکومت نئی دہلی میں گزشتہ روز 52.9 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا جو ملکی تاریخ کا گرم ترین دن تھا۔

مہاراشٹر کے علاوہ بھارت کی مشرقی ریاستوں بہار، جھار کھنڈ اور اوڈیشہ میں بھی گرمی نے ڈیرے ڈال دیئے ہیں جہاں ہیٹ اسٹروک سے بالترتیب 5، 3 اور 10 افراد ہلاک ہو گئے جب کہ متعدد افراد کی حالت غیر ہوگئی۔اسی طرح بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں شدید گرمی کے باعث ایک شخص کی اسپتال میں موت واقع ہوگئی۔ موت کی وجہ ڈی ہائیڈریشن بتائی گئی۔ نئی دہلی میں گرمی سے یہ پہلی موت ہے۔

Back to top button